ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اتراکھنڈ:وزیر اعظم کے دورے سے پہلے بی جے پی اور وزیر اعلی کے درمیان لفظی جنگ

اتراکھنڈ:وزیر اعظم کے دورے سے پہلے بی جے پی اور وزیر اعلی کے درمیان لفظی جنگ

Sat, 24 Dec 2016 23:34:01  SO Admin   S.O. News Service

دہرادون، 24دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)”چاردھام“کے لئے ہر موسم میں کام کرنے والی سڑک کے نیٹ ورک کی بنیاد رکھنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے یہاں کے مجوزہ دورے سے پہلے بی جے پی اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کے درمیان لفظی دیکھنے کو ملی۔وزیر اعلی ہریش راوت نے دعوی کیا کہ ریاست میں اس طرح کی سڑک پہلے سے ہے۔منصوبہ زائرین کے لئے تمام موسموں میں بدری ناتھ، گنگوتری، یمنوتری اور کیدار کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنائے گا۔کیدار ناتھ نے 2013کی قدرتی آفت کا قہر جھیلا تھا۔بی جے پی نے راوت کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر ایسا ہے تو بارش کے موسم کے دوران ہفتوں تک چاردھام جانے والی سڑکیں کیوں بند رہتی ہیں۔بی جے پی صدر اجے بھٹ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی کو ان کے بارے میں بیان جاری کرنے سے پہلے تمام موسموں والی سڑکوں کے بارے میں معلومات جٹانی چاہئے،اگر ریاست میں ساری سڑکیں تمام موسموں کے قابل ہیں تو کیوں وہ مانسون کے دوران ہفتوں بند رہتی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی پر 27دسمبر کو منصوبے کی بنیاد رکھنے کے لئے ان کے مجوزہ سفر کو لے کر نشانہ لگاتے ہوئے راوت نے کہا تھا کہ ریاست کی ساری سڑکیں پہلے ہی سارے موسموں والی ہیں۔
 


Share: